9 جون، 2017، 2:24 AM

ایران کے وزیر خارجہ کی قزاقستان میں چینی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ کی قزاقستان میں چینی ہم منصب سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شانگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے چین کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  قزاقستان پہنچ گئے ہیں  جہاں انھوں نے چین کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی چینی وزير خارجہ نے تہران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے ون بیلٹ اور ون روڈ کے چینی منصوبے کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ایرانی وزير خارجہ نے شنگہائی تنظیم میں ایران کی رکنیت پر چین کی حمایت کا شکریہ کرتے ہوئے ایران کی مکمل رکنیت پر تاکید کی۔

News ID 1873059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha